ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ڈونلڈ ٹرمپ پہلے غیر ملکی دورے پر ریاض پہنچے،شاہ سلمان نے کیااستقبال

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے غیر ملکی دورے پر ریاض پہنچے،شاہ سلمان نے کیااستقبال

Sat, 20 May 2017 18:04:58  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،20مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زمام اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہفتے کے روز ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پہنچنے۔تاریخی قرار دیئے جانے والے صدر ٹرمپ کے دورے میں ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ، صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے داماد سمیت متعدد امریکی عہدیدار بھی ہمراہ ہیں۔شاہ خالد ائر پورٹ پر اترنے کے بعد امریکی ائرفورس ون طیارہ صدر ٹرمپ کے استقبال کے لئے بچھاَئے گئے لال کارپٹ کے سامنے رکا جہاں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔صدر ٹرمپ جمعہ کی شام سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں وہ دارلحکومت ریاض میں ہونے والے تین اہم سمٹ میں شرکت کریں گے۔
ریاض میں ہفتے اور اتوار کے روز تین اہم سمٹ’’ ہم مل کر کامیاب ہوں گے‘‘ کے عنوان کے تحت ہو رہے ہیں۔ ان سمٹ میں امریکا، سعودی عرب، خلیجی ممالک اور امریکا اور عرب اسلامی دینا اور امریکا قابل ذکر ہیں۔ ان تمام کا مقصد مل کر عالمی امن، گہرے اقتصادی تعاون سمیت تعمیری سیاسی اور ثقافتی تعاون کو 'ہم ملکر کامیاب ہوں گے' کے سلوگن تلے عملی جامہ پہنانا ہے۔صدر ٹرمپ کے دو روزہ قیام سعودی عرب میں اہم امور بشمول دہشت گردی کے خاتمے اور بین الاقوامی تعاون کے ساتھ اس کے مقابلے پر سعودی حکمرانوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔


Share: